اٹلی کشتیوں میں پھنسے غیر قانونی تارکین وطن کی مدد کرے، جرمنی
پیرس ،نومبر ۔ جرمنی نے اٹلی پر زور دیا ہے کہ وہ این جی او کی کشتیوں میں پھنسے غیر قانونی تارکین وطن کی مدد کرے، جرمنی کے ایس او ایس ہیومینٹی سمیت خیراتی اداروں کے زیر انتظام تین بحری جہاز ایک ہفتے سے زائد عرصے سے اٹلی کے سمندر میں موجود ہیں جن میں تقریباً ایک ہزار تارکین وطن سوار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’گودی‘‘ کی فراہمی کیلئے ان کی تمام درخواستیں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہیں، اٹلی کی دائیں بازو کی نئی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ خیراتی جہازوں کے پرچم والے ملکوں کو اس وقت سمندر میں پھنسے تارکین وطن کا خیال رکھنا چاہئے، جب ان کی حکومت نے ان کے پانیوں میں داخلے پر پابندی لگانے کی دھمکی دی تھی۔