کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں زیادہ رنز کا ریکارڈ بنا دیا
برسبین،نومبر۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے 23اننگز میں 1062رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی میچز کے کیریئر میں 13نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ مہیلا جے وردھنے نے 1016رنز بنائے تھے۔