فلسطینی عوام اپنے دیہات اور شہروں کو قلعے بنا لیں۔ خالد مشعل
دوحہ،اکتوبر۔حماس کے بیرون ملک کے لیے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے نابلس میں صبح سویرے شہید کیے گئے پانچ فلسطینی مزاحمت کاروں کی شہادت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے ان فلسطینی مزاحمت کاروں کومنگل کے روز صبح سویریایک کارروائی کے دوران شہید اور متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا۔ منگل کے روز خالد مشعل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے اسرائیلی کی طرف سے ان جرائم کے بعد یہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ مزاحمت کا مطلب صرف اسرائیل سے ٹکرانا ہے اور اسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا قابض اسرائیلی فوج نے اسرائیلی الیکشن سے پہلے فلسطینیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کوتیز کر رکھا ہے تاکہ حکومت میں شامل عناصر کی کامیابی کے لیے فلسطینیوں کی قتل وغارت گری کو سیڑھی بنا سکیں۔ فلسطینی رہنما نے کہا انہیں آگاہ رہنا چاہیے فلسطینی شہدا کا خون آزادی کی منزل کو قریب لائے گا۔ اس ساری ظالمانہ قتل و گارتگری کے باوجود آزادی کا سفر آگے بڑھے گا۔جنین اور نابلس میں وسیع پیمانے پر اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے جاری محاصرے ، گرفتاریاں اور کارروائیاں فلسطینی مزاحمت اور جدوجہد کو تیز کرنے کا موقع بنیں گے۔ خالد مشعل نے مزید کہا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہونے والی فلسطینی عوام کی شہادتیں صرف مزاحمت کو بڑھانے اور اس کی روح کو مضبوط تر کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے دیہاتوں ، قصبوں اور شہروں کو اس وقت تک مزاحمت کے قلعوں بدل دیں جب تک آزادی کی منزل ممکن نہیں ہو جاتی۔