برطانوی جاسوس طیارہ روسی میزائل سے بال بال بچ گیا

لندن،اکتوبر۔برطانیہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روسی فضائیہ نے برطانوی جاسوس طیارے کے قریب فائر کیا، اس بات کا انکشاف برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی،برطانوی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ایک روسی ایس یو27 لڑاکا طیارے نے بحیرہ اسود میں بین الاقوامی پانیوں پر ایک برطانوی بوئنگ آر سی-135جاسوس طیارے کے قریب میزائل فائر کیا ہے،بین والیس کے مطابق یہ واقعہ محض حادثاتی تھا اور روس نے اس کا ذمہ دار تکنیکی خرابی کو قرار دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ نے اس وضاحت کو قبول کرلیا ہے۔

Related Articles