پانچ ممالک کے سفارت کاروں نے صدر مرمو کو سفارتی اسناد پیش کئے

نئی دہلی، اکتوبر۔ صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو ایران سمیت پانچ ممالک کے نئے تعینات ہونے والے سفارت کاروں کی اسناد قبول کئے۔راشٹرپتی بھون کی ایک ریلیز کے مطابق یوگنڈا کے ہائی کمشنر، ویتنام، ایران، سویڈن اور بیلجیئم کے سفیروں نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں محترمہ مرمو کو اپنی اسناد پیش کیں۔ان سفارت کاروں میں یوگنڈا کے ہائی کمشنر جوائس کاکوراماٹسی کیکافونڈا، سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے سفیر گویئن تھانہے، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر ایراج الٰہی، سویڈن کے سفیر جان تھیسلیف اور بیلجیئم کے سفیر وائنڈرہیسیلٹ شامل ہیں۔

Related Articles