’ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک منفرد عالمی سیاحتی تجربے کا گیٹ وے‘
ریاض، ستمبر-سعودی عرب کے مغربی ساحل پر ایک نمایاں اور انتہائی پرکشش سیاحتی مقام میں بحیرہ احمربین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کا تجربہ کسی بھی روایتی ہوائی اڈے کے مقابلے میں بالکل مختلف ہوگا۔ کیونکہ اس ہوائی اڈے کی عمارت کے ڈیزائن سے لے کرمسافروں کو دی جانے والی سروسز تک سب کچھ روایتی ہوائی اڈوں سے یکسر الگ اور مختلف ہونے والا ہے۔بحر احمر ہوائی اڈے کو دْنیا کے سب سے منفرد ریزورٹس میں سے ایک گیٹ وے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ بحیرہ احمر میں سیاحوں کی ایک نئی منزل ہے۔
ملین سیاح
ہوائی اڈہ سالانہ اندازے کے مطابق دس لاکھ سیاحوں کو سروسز فراہم کرنے کے ساتھ ان کی میزبانی کرے گا۔ اس ہوائی اڈے پرنہ صرف اندورن ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی مسافر اتریں گے اور فی گھنٹہ نوس مسافروں کی آمد متوقع ہے۔ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی اپنے ایئرلائن کے گاہکوں کو اپنے طیاروں کے بیڑے کی جدید ترین اور توانائی سے بھرپور اقسام کا استعمال کرتے ہوئے منزل تک پروازیں چلانے کی ترغیب دے گی۔یہ قابل تجدید سیاحت کے لیے کمپنی کے مجموعی عزم کیتحت پائیدار جیٹ ایندھن کواپنانے پر بھی کام کرے گا۔ اس ہوائی اڈے کی تمام گراؤنڈ سروسزاور نقل و حمل کے بیڑے کو شمسی توانائی اور ہوا سے پیدا ہونے والی 100 فیصد قابل تجدید بجلی سے چلایا جائے گا۔ہوائی اڈے پر،علاقائی اور بین الاقوامی پروازیں بھی ملیں گی۔ نیزالٹرا لگڑری نجی طیاے ریڈ سی پروجیکٹ کی شناخت کام دیں گے۔
منفرد پوائنٹ
بحر الاحمرہوائی اڈے کیداخلی دروازے کے سے لے کراندر تک رنگا رنگ صحرائی قدرتی، پرکشش اور لگڑری ماحول سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور اس میں ہر زاویے اور ہرکونے میں زائرین کے لیے منفرد سروسز فراہم کی جائیں گی۔ہوائی اڈے کا فن تعمیر اردگرد کے مقامی مناظر کی خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ بحیرہ احمرکے منصوبے کا ایک ہی وقت میں ماحول دوست اور پائیدار وڑن کا مجسم نمونہ ہے۔ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایڈمنسٹریٹر احمد درویش نے ہوائی اڈے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ آنے والے مسافرصحراؤں، سعودی عرب میں قدرتی وادیوں کے مناظر سے متاثرہ سرسبز و شاداب جگہوں سے گزریں گے۔ یہاں پر ان کا استقبال کیا جائے گا۔ ہوائی اڈے پر ہوٹل کا میزبان عملہ ہوائی اڈے کے استقبالیہ مرکز پرموجود ہوگا۔ وہ ہمارے زائرین کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات خاص طور پر آمد کے لمحے سے لے کر روانگی کے وقت تک اور زائرین کو ہوائی اڈے اور ریزورٹس کے درمیان نقل و حمل کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقلی ایک منفرد اور ناقابل فراموش تجربہ ہوگا۔
پائیداری اور عیش و آرام کا توازن
احمد درویش نے مزید کہا کہ ریڈ سی کمپنی ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی خواہش رکھتی ہے تاکہ پروگرام کے اندر کاربن کے اخراج میں کمی (ہوائی اڈوں کے لیے کاربن کے اخراج) کی جاسکے۔ جہاں آپریشن پائیدار ہوں گے،بہت سے اسمارٹ نظاموں پرانحصار کریں گے۔ یہ سروسزدنیا میں ہوائی اڈوں پر دستیاب ہونی چاہئیں۔ قانون سازی کے پہلوکے حوالے سے تمام متعلقہ حکام سے ہر سطح پر تعاون کی درخواست کی۔ اس تعاون کے نتیجے میں ہوائی اڈے کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔درویش نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر بین الاقوامی ہوائی اڈہ پورے خطے کے لیے مزید رسد کی خدمات فراہم کرے گا اورسعودی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ یہ بحیرہ احمر کی ترقیاتی کمپنی کے وڑن کے مقاصد میں سے ایک ہے جو 000، 35 براہ راست ملازمتوں کے لیے کوشاں ہے۔ جب کہ 000، 35 بالواسطہ ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔