نئے چانسلر جیریمی ہنٹ کا منی بجٹ میں کی گئی بیشتر ٹیکس کٹوتیاں ختم اور توانائی بلز کم کرنے کا اعلان

لندن ،اکتوبر۔نئے چانسلر (وزیر خزانہ) جیریمی ہنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پیشرو کے پیش کئے گئے منی بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکس کٹوتیوں میں سے تقریباً تمام کو تبدیل کر رہے ہیں اور توانائی کے بلز کو بھی کم کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں چانسلر نے کہا کہ انکم ٹیکس میں 1p کی کٹوتی اس وقت تک غیر معینہ مدت کے لیے موخر کر دی جائے گی جب تک برطانیہ کے مالیات اپریل 2023 میں متعارف کرائے جانے کی بجائے بہتر نہیں ہو جاتے جیسا کہ تین ہفتے قبل کواسی کوارٹنگ کے منی بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا۔ جیریمی ہنٹ جنہوں گزشتہ جمعہ کو ہی وزارت سنبھالی کہا کہ حکومت کی توانائی کی قیمت کی گارنٹی والی پالیسی آئندہ اپریل تک ہوگی۔ دو سال کے لیے نہیں جیسا کہ قبل ازیں منصوبہ بندی کی گئی اور اپریل کے بعد اس پر دوبارہ ریویو کیا جائے گا کہ توانائی بلز کو کس طرح سپورٹ کیا جائے۔ علاوہ ازیں حکومت نے منی بجٹ میں مزید تبدیلیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اور اس ضمن میں قیاس آرائیوں کو کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے جو آئندہ دو ہفتوں میں ہونے ہیں۔ چانسلر نے کہا کہ حکومت منی بجٹ میں اعلان کردہ ان تقریباً تمام ٹیکس اقدامات کو بھی تبدیل کر رہی ہے جو ابھی تک پارلیمنٹ میں نہیں گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نئے ٹیکس اقدامات سے 32 بلین پونڈ حاصل ہوں گے جبکہ ماہرین اقتصادیات کے تخمینے کے مطابق حکومت کو منی بجٹ کے اعلانات کے ساتھ مالیات میں 60 بلین پونڈ ‘‘ بلیک ہول ‘‘ کا سامنا ہے۔ چانسلر نے جن تبدیلیوں کا انکشاف کیا ان میں ڈیویڈینٹ ٹیکس کی شرح پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔ سیلف ایمپلا ئڈ کے لئے 2017 اور 2021 میں متعارف کرائے گئے IR35 قوانین میں نرمی کی منسوخی برطانیہ آنے والے اوورسیز کے لیے کوئی نئی VAT فری شاپنگ اسکیم کا خاتمہ ، الکحل ڈیوٹی کی شرحوں پر کو منجمد کرنے کا خاتمہ ، انکم ٹیکس کی بنیادی شرح 20 فیصد رہے گی اور اپریل 2023 سے 19 فیصد تک کم نہیں کی جائے گی، توانائی کی قیمت کی گارنٹی صرف اپریل 2023 تک رہے گی، چانسلر نے کہا ہمارا مقصد ایک نیا طریقہ وضع کرنا ہے جس پر ٹیکس دہندگان کو ان کی منصوبہ بندی سے نمایاں طور پر کم لاگت آئے گی جب کہ ضرورت مندوں کے لیے کافی مدد کو یقینی بنایا جائے گا، نیا طریقہ توانائی کی کارکردگی کو بہتر طور پر ترغیب دے گا انہوں نے کہا اس وقت ہمارے ملک کا سب سے اہم مقصد استحکام ہے انہوں نے کہا امریکی ڈالر اور برطانیہ کے سرکاری بانڈز کے مقابلے میں پاؤنڈ 1.2% سے زیادہ مضبوط ہو کر 1.139 ہو گیا، اس وقت حکومت میں سب سے طاقتور شخص کے طور پر دیکھے جانے والے جیریمی ہنٹ نے کہا کہ ٹیکس اور اخراجات پر زیادہ مشکل فیصلے ہوں گے، تمام سرکاری محکموں کو بچت تلاش کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہوگی، اور کچھ شعبوں میں کٹ لگانے کی ضرورت بھی ہو گی۔ منی بجٹ ٹیکس کٹوتیوں کو واپس نہیں لیا جائے گا، وزیر اعظم لز ٹرس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیر کا فیصلہ وزیر اعظم اور چانسلرنے ہفتے کے آخر میں مشترکہ طور پر لیا تھا اور پھر اعتراف کیا کہ منی بجٹ دور جا چکا ہے، اسکائی نیوز کے پولیٹیکل ایڈیٹر بیتھ رگبی نے کہا کہ منی بجٹ کی صورتحال وزیر اعظم کے لئے بڑا دھچکا ہے ٹرس انتظامیہ کا پورا پلیٹ فارم ختم ہو چکا ہے، انہوں نے کہا یہ واقعی حیران کن ہے کہ کس طرح ایک وزیر اعظم اور اس کی کابینہ نے اتنا غلط کیا اور اسے اتنے ڈرامائی انداز میں پلٹنا پڑا، وہ بھی صرف اقتصادی ہے، قابل عمل نہیں ہے۔ اور یہ آج وزیراعظم کے لیے ایک اور دھچکا اسکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن کا بیان ہے جنہوں نے جیریمی ہنٹ کے بیان کے فوراً بعد اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے بارے میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ حکومتی ہنگامہ آرائی لِز ٹرس کے لیے خود ساختہ بحران ہے اور کافی بے مثال طریقے سے ذلت آمیز بھی ہے۔میرے خیال میں وزیر اعظم اور یہ پوری حکومت جتنی جلدی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائے اتنا ہی سب کے لیے بہتر ہو گا۔

Related Articles