کترینہ کیف نے ’الفاظ‘ زیب تن کرلیے

ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے ایک مرتبہ پھر سب کی بھرپور توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ الگ کیا۔انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے اپنی 2 تصویریں شیئر کیں جس میں ان کی شرٹ پر بہت سارے انگریزی الفاظ لکھے ہیں۔اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ بہت کچھ کہنا تھا اس لیے میں نے سب اپنی شرٹ پر لکھ دیا۔کترینہ کیف کی شرٹ پر انگریزی زبان میں طاقت، ہفتہ، مقصد، گانا اور تصدیق سمیت مختلف الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔کترینہ کیف کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ پر فوراً ہی انہیں لائکس اور کمنٹس ملنا موصول ہوگئے۔واضح رہے کہ 39 سالہ کترینہ کیف آج کل اپنی نئی آنے والی فلم فون بھوت کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ 4 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے۔

 

Related Articles