صرف بیس منٹ میں کعبہ شریف کی چھت کی صفائی کا عمل مکمل
مکہ مکرمہ، ستمبر-صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے ادارہ برائے فیلڈ سروسز اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن کی ایک خصوصی تکنیکی ٹیم کے ذریعے کعبہ کی سطح کو جراثیم سے پاک کرنے کا کام جاری ہے۔ یہ ٹیم کعبہ شریف کی چھت کو صرف بیس منٹ میں صاف کر دیتی ہے۔کعبہ شریف کی چھت کی صفائی، ستھرائی اور اسے معطر کرنے کا عمل صدارت عامہ برائے امور حرمین کی جانب سے باقاعدگی کے ساتھ کیا جاتا ہے اور اس مقصد کے لیے جدید ٹکنالوجی کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کعبہ شریف کی چھت کی صفائی سے متعلق یہ معلومات انڈر سکریٹری جنرل برائے فیلڈ سروسز امور اینڈ انوائرمینٹل پروٹیکشن محمد بن مصلح الجابری نے بیان کیں۔انہوں نے بتایا کہ صفائی کا طریقہ کار کئی مراحل میں مکمل ہوتا ہے۔ پہلا مرحلہ کعبہ کی چھت کو جھاڑنا، دھول اور پرندوں کے فضلے کو ہٹانا، پوری سطح کو کپڑے سے خشک، غلاف ہولڈر، دیوار اور کعبہ کی چھت پربنے دروازے کو گیلے کپڑے سے صاف کیا جاتا ہے۔الجابری کا کہنا تھا کہ کعبہ کی چھت کو جدید ٹکنالوجی مدد سے صاف کیا جاتا ہے۔ صفائی کے عمل میں کعبہ کے سرنگ مرمر کے معیار کو برقرار رکھنے اور اس پرجمنے والی مٹی کی تہ کو انتہائی احتیاط کے ساتھ صاف کیا جاتا ہے تاکہ بیت اللہ کی رونق بھی برقرار رہے۔ کعبہ کی چھت کی صفائی کا یہ عمل صرف بیس منٹ میں مکمل کر لیا جاتا ہے۔کعبہ کی چھت کی صفائی پر مامور ٹیم کو جدید ترین آلات اور ٹکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔