سعودی عرب: بیرون ملک سے شملہ مرچ کی کھیپ میں لائی گئی منشیات ضبط
ریاض،اکتوبر۔سعودی عرب کی انسداد منشیات پولیس نے بیرون ملک سے ’شملہ مرچ‘ کی کھیپ میں بھیجی گئی منشیات کی بھاری مقدارضبط کی ہے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے شملہ مرچ کی کھیپ کے اندر چھپائی گئی 3.9 ملین سے زیادہ ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات 5 افراد کے قبضے میں تھی۔ منشیات کی گولیاں ریاض اور جدہ کے شہروں سے پکڑی گئیں۔ منشیات کے اسمگلروں میں سعودی شہری اور مصر اور شام سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔