سیتا رمن کی کئی ممالک کے وزرائے خزانہ سے ملاقات

واشنگٹن، اکتوبر۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے علاوہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ الگ الگ دوطرفہ امورپر بات چیت کی ہے اوراگلے سال ہندوستان کی صدارت میں ہونے والی جی20 میٹنگ کو کامیاب بنانے میں مدد کی اپیل کی۔محترمہ سیتا رمن نے آج جرمن وزیر خزانہ کرسٹن لنڈر ​​کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کئی شعبوں میں ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جرمنی سے بھی اپیل کی کہ وہ جی20 کی صدارت میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کرے۔محترمہ سیتا رمن نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ گرانٹ روربٹشن سے بھی ملاقات کی اور فن ٹیک و انڈیا اسٹیک سسٹم انٹرپورٹ ایبلٹی میں تعاون کی اپیل کی۔انہوں نے آسٹریلیا کے وزیر خزانہ جم چارلس سے بھی ملاقات کی اور ہندوستان کی زیر صدارت اگلے سال ہونے والے جی20 اجلاس میں اٹھائے جانے والے ممکنہ امورپر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles