لندن فیشن ویک ملکہ کیلئے احترام کے لمحات کے ساتھ منعقد ہوتا رہیگا

لندن ،ستمبر۔ لندن فیشن فیک ملک کے لئے احترام کے لمحات کے ساتھ منعقد ہوتا رہے گا۔ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ ملکہ کی موت کے بعد لندن فیشن ویک شاہی آداب اور احترام کے ہمارے لمحات کے ساتھ منعقد ہوگا۔ ایل ایف ڈبلیو کے طور پر پہچانرکھنے والا ایونٹ جو 16 ستمبر سے 20 ستمبر تک ہوگا انڈسٹری کیلئے شاہانہ وراثت اور تخلیق اور ڈیزائن کے عہد کے ساتھ منانے کا موقع ہوگا۔ ایونٹ کے دوران یونین کے تمام پرچم سرنگوں ہوں گے اور اتوار کو 8 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ سنٹرل لندن میں ویسٹ منسٹر ہال میںملکہ جنازے والے دن کوئی شو یا ایونٹ نہیں ہوگا۔ یہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب ہائی فیشن برانڈز بشمول بربیری اور راف سائمن نے اعلان کیا ہے کہ وہ تاریخی خبروں کے بعد ایل ایف ڈبلیو پر اپنے تمام شوز منسوخ کر رہے ہیں آن لوٹن اور سوشل میڈیا کی شیئرنگ میں آرگنائزرز نے کہا ہے کہ شاہی آداب کے ساتھ لندن فیشن ویک بزنس ٹو بزنس ایونٹ کے طور پر جاری رہے گا اور ایونٹ کو ملکہ کے لئے احترام کے ہمارے ذاتی لمحات کے ساتھ معنون کیا جائے گا۔ ڈیزائنرز اور انڈسٹری کے ارکان کے ساتھ بات چیت کے بعد ہم ایک انڈسٹری کی حیثیت میں ملکہ کی وراثت اور تخلیق اور ڈیزائن کا ساتھ نبھانے کے لئے اتحاد چاہتے ہیں۔ برٹش فیشن کونسل اپنے پارٹنرز، ڈیزائنرز، کری ایٹوٹیم، برانڈز میڈیا، ریٹیلیرز، پیٹرنز اور سٹیک ہولڈ کمیونٹی کا شکریہ ادا کرے گی۔ اس نے کہا ہے کہ سیلفرجز ہوٹل میں نیوجن ایونیو انڈسٹری کے ارکانکے لئے خراج عقیدت لکھنے کے لئے جگہ کا حامل ہوگا۔ اپ ڈیٹ ایونٹس کا شیڈول ایل ایف ڈبلیو ویب سائٹ پر چسپاں بھی کیا گیا ہے۔ ملکہ برٹش فیشن کی ایک زمانے سے حامی مانی گئی ہیں انہوں نے 2018ء میں کیو ای دوئم ایوارڈ جاری کیا تھا ور رچرڈ کوئن کو اختتامی ایوارڈ دیا تھا۔ ان کی وفات پر ایل ایف ڈبلیو نے کہا ہے کہ ان کا دور ہمدردی قوت اورلطافت کے دور کے طور پر دیکھا جائے گا اور نوجوان تخلیق کاروں کی مدد کے لئے ان کا جذبہ آنے والی نسل کے لئے روحانی تاثیر پیدا کرے گا۔

 

Related Articles