وزیراعظم لزٹرس نے سرجان میجر کی طرح کیبنٹ روم کو سرکاری سٹڈی روم بنا دیا
لندن،لوٹن ،ستمبر۔ برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے کیبنٹ روم کو سرکاری سٹڈی روم بنا دیا۔ لز ٹرس نے کیبنٹ روم کو نمبر 10 ری ویمپ کے حصے کے طور پر اپنا سرکاری مطالعہ گاہ بنا دیا، ایسا ہی اقدام آخری بار سر جان میجر نے اپنایا تھا۔ مورخ سر انتھونی سیلڈن نے کہا ہے کہ مارگریٹ تھیچر نے پہلی منزل کا مطالعہ گاہ استعمال کرنا پسند کیا تھا جسے اب تھیچر روم کہا جاتا ہے۔ لائیڈ جارج کو چھوٹے سونے ڈائننگ روم سے کام کرنا پسند تھا لیکن جان میجر نے کیبنٹ روم سے کام کرنا پسند کیا۔ نمبر 10 کا عملہ اب ڈین میں مقیم ہوگا- کابینہ کے کمرے سے ملحقہ کمرہ جسے سر ٹونی، ڈیوڈ کیمرون، تھریسا مے اور بورس جانسن سبھی اپنے مطالعہ کے لیے استعمال کرتے رہے۔گورڈن براؤن کی وزارت عظمیٰ کے دوران اس انتظام میں خلل پڑا جب سابق چانسلر نے نمبر 12 ڈاؤننگ سٹریٹ کے ایک بڑے کمرے کو وار روم کے طور پر استعمال کرنے کا انتخاب کیا، جس میں وہ اہم مشیروں اور عہدیداروں کے ساتھ موجود ہوتے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم لز ٹرس نے گزشتہ ہفتے کیبنٹ روم سے منگل اور بدھ کو اہم عہدیداروں، معاونین اور وزرا کے تعاون سے انرجی ریسکیو پیکیج تیار کیا۔ بدھ کو کابینہ کی میز کے ارد گرد رات گئے میٹنگ کے بعد ان اقدامات پر دستخط کیے گئے۔