لوگ مہنگائی سے بہت پریشان ہیں: راہل
نئی دہلی، ستمبر۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے اور وہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران جہاں بھی لوگوں سے مل رہے ہیں، لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور اس پر بات کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی پر مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی عوام کی تکلیفوں کو سمجھتے ہیں لیکن وہ جان بوجھ کر عوام کی تکلیفوں کو کم کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا اس سمت میں سنگ میل ثابت ہوگی اور وہ عوام کے ہر دکھ کو آواز بنائیں گے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ ‘مہنگائی! ہندوستان جوڑو یاترا کے دوران میں جہاں بھی جا رہا ہوں، لوگ اس مسئلے کو لے کر بہت پریشان ہیں۔ وزیراعظم جان بوجھ کر عوام کی حالت زار کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ بھارت کی ہر دکھ بھری آواز کو ہنکار بنائیں گے، بھارت جوڑتے جائیں گے۔‘‘