شیخ حسینہ پیر کو ہندوستان آئیں گی
ڈھاکہ، ستمبر۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ پیر کو ہندوستان کے چار روزہ دورے پر دہلی پہنچیں گی۔اس دوران ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ان معاہدوں اور ایم اویومیں پانی کے انتظام، دفاع، ریلوے، سائنس، ٹیکنالوجی اور اطلاعات و نشریات شامل ہوں گے۔ڈھاکہ میں وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنے دورہ ہندوستان کے دوران حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی اور دو طرفہ بات چیت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ دفاعی تعاون، سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، بجلی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون، دریائی پانی کی مشترکہ تقسیم، آبی وسائل کے انتظام، سرحدی انتظام، منشیات اور انسانی اسمگلنگ جیسے امور کو ترجیح دی جائے گی۔عہدیدار نے کہا کہ یوکرین کے بحران، عالمی معیشت میں سست روی اور کووڈ 19 وبا کے درمیان محترمہ حسینہ کا یہ دورہ بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔اس سے قبل بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے کووڈ وبا سے پہلے 2019 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے لیے بہت اہم ہے۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے آئندہ دورہ دہلی سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات قائم ہوئے جن میں تاریخی اور ثقافتی تعلقات، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم شامل ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں متعدد وزرا، مشیر، سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔کاروباری تنظیموں کے نمائندے بھی بنگلہ دیشی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم فیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کی ایک کاروباری تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔محترمہ حسینہ کا ہندوستان پہنچنے پر وزیر اعظم باضابطہ استقبال کریں گے اور انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ وہ راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گی۔محترمہ شیخ حسینہ کی نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد محترمہ شیخ حسینہ وزیر اعظم کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گی۔