ارجنٹائن کی نائب صدر کو بدعنوانی پر 12 سال قید
بیونس آئرس،ستمبر۔ارجنٹینا کی نائب صدرکرسٹینا فرنینڈز دکرچنر کومبینہ بدعنوانی کے الزام میں 12سال قید کی سزا سنادی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرسٹینا فرنینڈز کی سزا کیخلاف ان کے حامیوں نے ان کے گھر کے باہر جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرسٹینا فرنینڈز کو جوڈیشل پراسیکوشن کا نشانہ بنایا گیا ہے پولیس کی جانب سے نائب صدر کے گھر کے باہر امکانی ہجوم جمع ہونے کے پیش نظر لگائی گئی رکاوٹوں کو مظاہرین کی جانب سے مخالف جماعت کے میئر کی اشتعال انگزیزی کی قرار دیتے ہوئے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔