کولمبیا، موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے دو صحافیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

بگوٹا ،ستمبر۔کولمبیا میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے دو صحافیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا میں دو صحافیوں کو ایک روایتی میلے کی کوریج سے واپس آتے ہوئے موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔خبروں کے مطابق میگڈالینا کے محکمہ پولیس کے سربراہ آندریس سرنا کے بیان کے حوالے سے کہا کہ دونوں مقتولین جن کی کی شناخت 37 سالہ لینر مونٹیرو اورٹیگا اور 39 سالہ ڈیلیا کونٹریاس کینٹیلو کے نام سے ہوئی ہیکیریبین ساحل پر واقع شمالی قصبے فنڈاسیون میں واقع سول ڈیجیٹل نامی نیوز ویب سائٹ کے لیے کام کرتے تھے،رپورٹرز سانتا روزا ڈی لیما کے قصبے سے فنڈاسیون واپس آ رہے تھیجہاں انہوں نے ایک سٹریٹ فیسٹیول کی کوریج کی تھی جب حملہ آوروں نے انہیں واپس جاتے ہوئے گولیاں مار دی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ ان کے خیال میں فائرنگ کارنیول میں کسی قسم کی بحث کی وجہ سے ہوئی ہے اور واقعے میں ایک اور شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ رپورٹ کے مطابق فاؤنڈیشن نے کہا کہ گزشتہ سال کولمبیا میں 768 صحافیوں کو قتل سمیت کسی نہ کسی قسم کے تشدد کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ مزید کہا گیا کہ 2016 میں بائیں بازو کے ایف اے آر سی باغیوں کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سیکولمبیا میں 10 صحافی مارے جا چکے ہیں۔رپورٹرز وِدِٹ بارڈرز کے مطابق کولمبیا ،وینزویلا اور میکسیکو کے بعد صحافیوں کے لیے لاطینی امریکہ کا تیسرا سب سے خطرناک ملک بنتا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کے ایک سینئر محقق جوآن پیپیئر نے کہا کہ ہم صحافیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔واقعے پر کولمبیا کے سینیٹ کے سپیکر رائے بیریاس نے فائرنگ کو جمہوریت کی زندگی پر حملہ قرار دیا اور پولیس سے معاملے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles