بابراعظم اچھے بیٹر، انہیں ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے، ہربھجن سنگھ
دبئی،اگست۔ ماضی کے بھارتی آف اسپنر ہر بھجن سنگھ نے کہا ہے کہ بابر اعظم اچھے بیٹر ہیں، انہوں نے ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے، سعید انور اور انضمام الحق کا جیسے ہر کوئی نام لیتا ہے ویسے ہی بابر اعظم کا نام لیا جائے گا۔ محمد رضوان کا کوئی ذکر نہیں کرتا، وہ گیم کو تبدیل کر دیتا ہے، بابر اعظم کی کامیابی میں محمد رضوان کا بہت ہاتھ ہے لیکن ان کا کوئی نام نہیں لیتا۔ہر بھجن نے اپنے دیرینہ دوست شعیب اختر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ وہ جلد صحت یاب ہوں، پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے تاکہ تعلقات اچھے ہوں، یہ کرکٹ کے لیے اچھا ہے۔شعیب اختر گھٹنوں کے آپریشن کے بعد آرام کررہے ہیں۔