رنبیر کپور کا عالیہ بھٹ کے متعلق تبصرے پر معافی مانگنے پر گوہر خان کا ردعمل
ممبئی،اگست۔ بھارتی اداکارہ گوہر خان نے رنبیر کپور کاعالیہ بھٹ سے متعلق تبصرے پر معافی مانگنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ہنگامہ نیوز کے مطابق بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ برہمسترا کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام چیٹ میں اداکارنے اپنی اہلیہ کے “بے بی بمپ “کا حوالہ دیا اور کہاکہ” ٹھیک ہے میں کہہ سکتا ہوں کہ کسی نے فلائی کیا ہے”۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں کافی زیادہ ٹرول کیا گیا اور انہیں بدتمیز تک کہا گیا۔ہنگامہ آرائی کے بعد رنبیر کپور نے برہمسترا کی ساوتھ پروموشنز کے دوران وضاحت دی اور کہا کہ “سب سے پہلے، میں اپنی بیوی سے اپنی زندگی میں ہر چیز سے پیارزیادہ کرتا ہوں۔ یہ ایک لطیفہ تھاجو مضحکہ خیز ثابت نہیں ہوا”۔اداکار نے کہاکہ “یہ میرا ارادہ نہیں تھا”۔اداکار نے مزید بتایا کہ” میں نے بعد میں عالیہ سے اس کے بارے میں بات کی اور وہ ہنس پڑی”۔ اداکار نے کہا کہ “میں ان لوگوں سے معافی چاہتا ہوں جو اس سے ناراض ہوئے ہیں۔” رنبیر کپور کی معافی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے ردعمل دیتے ہوئے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ”آج کل لوگ کچھ زیادہ ہی حساس ہو گئے ہیں۔ اب اپنی بیوی سے کچھ ہلکا پھولکا مذاق کرنے پر بھی بندی ہے، کیا پتہ کون کہاں سے ناراض ہو جائے گا”۔ اداکارہ نے صارفین کو ایک مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ” یار ایک ٹھنڈی گولی لیں، چیزوں کو ہلکا پھلکا لیں، دنیا کے بہت سے مسائل حل ہو جائے گے”۔