اتر پردیش میں جنگل راج ہے، ترقی کا ڈھنڈوڑا محض صرف ایک دھوکہ: مایاوتی

لکھنؤ، اگست۔اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے ریاست میں حالیہ جرائم اور دیگر حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش میں ترقی کا محض ڈھنڈوڑا پیٹا جارہا ہے۔ حقیقت میں ریاست میں جنگل راج قائم ہے۔محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو ٹوئٹ کیاکہ باندہ ضلع میں جمنا ندی پر برسوں سے نامکمل پل کی وجہ سے کشتی حادثے میں کئی لوگوں کی موت، دن دہاڑے ہاپوڑ آئے ملزموں کا قتل اور اب ہمیر پور میں اجتماعی عصمت دری کا دردناک واقعہ وغیرہ ثابت کرتا ہے کہ یوپی میں جنگل راج ہے اور ترقی کا محض ڈھنڈوڑا پیٹا جارہا ہے۔‘‘محترمہ مایاوتی نے ریاست میں امن و امان کی خراب صورتحال کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ مجموعی طور پر یوپی میں قانون کے غیر منصفانہ استعمال کی وجہ سے مجرم عناصر کو سزا نہیں دی جا رہی ہے، یہ خراب امن و امان کا ثبوت ہے۔ ان کی ترقی کچھ اضلاع تک محدود ہے، جب کہ یوپی کے ہر علاقے میں انتہائی غربت اور بے روزگاری ہے۔ حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

Related Articles