کھاٹوشیام میں بھگدڑ مچنے سے تین خواتین ہلاک، چار شدید زخمی

سیکر،  اگست۔راجستھان کے ضلع سیکر میں کھاٹوشیام جی کے ماہانہ میلے میں آج صبح بھگدڑ مچنے سے تین خواتین عقیدت مندوں کی موت ہو گئی اور چار زخمی ہو گئیں، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں ہریانہ کے حصار کی شانتی دیوی، اتر پردیش کے ہاتھرس کی مایا دیوی اور راجستھان کے جے پور میں مانسروور علاقے کے شپراپتھ کی رہنے والی کرپا دیوی کی موت ہو گئی، جبکہ ہریانہ کے کرنال کی اندرا دیوی اور انوجی دیوی سمیت چار عقیدت مند زخمی ہوگئے۔ راجستھان کے ضلع الور میں پیش آنے والے اس حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک عقیدت مند کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جبکہ بقیہ تین زخمی عقیدت مندوں کا کھاٹوشیام کے ہی پرائمری ہیلتھ سینٹر میں علاج کیا گیا۔ یہ حادثہ صبح تقریباً سوا 5 بجے بجے پیش آیا۔ آج اکادشی تہوار اور ساون کا آخری پیر ہونے کی وجہ سے کھٹوشیام جی میں عقیدت مندوں کی زبردست بھیڑ تھی ۔مندر انتظامیہ نے صبح جیسے ہی درشن کے لیے مندر کا دروازہ کھولا تو بھگدڑ مچ گئی اور تین خواتین اس کے نیچے دب گئیں۔ حادثے کے بعد کھٹو شیام مندر کے احاطے میں افراتفری کا ماحول ہوگیا۔ ۔ عقیدت مندوں کے رشتہ دار ایک دوسرے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے لگے۔ تاہم بعد میں صورتحال پرقابو پانے کے بعد مندر میں دوبارہ درشن شروع کر دیا گیا اور انتظامات کے لیے مزید پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا، ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریہ، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ سمیت کئی لیڈروں نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیراعلی اشوک گہلوت نے اس حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئےسوگوار کنبہ کے افراد کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے اور ہر ایک زخمی کو 20 ہزار روپے کی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی اور اس حادثہ کی انکوائری کرانے کا وعدہ کیا۔

Related Articles