کرینہ کپور کا رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کی ناکامی پر تاثرات کا اظہار

ممبئی،اگست۔بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے بھائی رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کی ناکامی پر اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور نے فلم شمشیرا کے ساتھ 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کی تاہم امیدوں کے برعکس ان کی فلم باکس آفس پر دھوم مچانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ جہاں اس فلم کی ناکامی سے متعلق فلم ڈائریکٹر کرن ملہوترا اور ساتھی اداکار سنجے دت پہلے ہی اپنا اپنا ردِ عمل دے چکے ہیں تاہم اب اداکار رنبیر کپور کی بہن کرینہ کپور خان نے بھی اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ ہر کسی نے ان کی اس فلم کو مختلف انداز میں لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اگر میں نے وہ فلم نہ دیکھی ہو۔ بالی ووڈ کی بیبو نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہر کوئی اس فلم کو مختلف انداز میں لے رہا ہے، جیسا کہ میں کہتی ہوں کہ کچھ لوگ فلم سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتے لہٰذا یہ انفرادیت پر مبنی ایک چیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر اداکار مختلف پس منظر سے آتا ہے اور ہر ڈائریکٹر بھی اس حساب سے اپنا کام کرتا ہے، لہٰذا ایسی فلم پر تبصرہ کرنا میرے نزدیک بہت غلط ہے۔

Related Articles