شہری حقوق کی مہم چلانے والے رائے ہیکیٹ چل بسے
لندن / لوٹن ،اگست۔ شہری حقوق کی مہم چلانے والے رائے ہیکیٹ جنہیں ایک نرم خو آزادی پسند کہا جاتا تھا، 93سال کی عمر میں چل بسے ، جس پر سارا برسٹل سوگوار اور غم میں ڈوب گیا ہے،رائے ہیکیٹ برسٹل بس بائیکاٹ کے منتظمین میں سے ایک تھے جو برسٹل اومنی بس کمپنی کی جانب سے سیاہ فام اور ایشیائی ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کو ملازمت دینے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی ایک کامیاب مہم تھی، انہوں نے سخت نسل پرستی کا مقابلہ کیا،وہ جمیکا میں پیدا ہوئے، انہیں 2009 میں MBE اور 2020 میں OBE مقرر کیا گیا، رائے ہیکیٹ جو کامن ویلتھ کوآرڈینیٹڈ کمیٹی کے شریک بانی تھے جس نے 1968 میں سینٹ پال کارنیول قائم کیا تھا، نے اپنے پیچھے تین بچے چھوڑے ہیں۔ برسٹل کے ڈپٹی میئر ایشر کریگ نے کہا کہ رائے ہیکیٹ کی جدوجہد نے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو واقعی سخت متاثر کیا ہے، ایک نرم خو، اصول پسند، آزادی پسند جنگجو، برسٹل بس بائیکاٹ، سینٹ پال کارنیول، برسٹل ویسٹ انڈین پیرنٹس اینڈ فرینڈز ایسوسی ایشن، برسٹل ریس ایکویلیٹی کونسل، ان کی میراث زندہ رہے گی۔برسٹل کمیونٹی کے بہت سے لوگوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے جن میں استاد اور مصنفہ عائشہ تھامس بھی شامل ہیں۔ 1963 میں، برطانوی کمپنیوں کے لیے کسی کے ساتھ ان کی جلد کے رنگ کی وجہ سے امتیازی سلوک کرنا مکمل طور پر قانونی تھا۔مسٹر ہیکیٹ نے مہم چلانے والوں پال سٹیفنسن، اوون ہنری اور گائے بیلی کے ساتھ مل کر اس سال بائیکاٹ شروع کیا۔ بس مظاہروں نے کمپنی کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کرتے ہوئے دیکھا اور 1965 اور 1968کے ریس ریلیشن ایکٹس کے لیے راہ ہموار کرنے میں مدد کی۔ مسٹر بیلی نے بس کمپنی میں نوکری کے لیے درخواست دی، اور ان کی جلد کی رنگت کی وجہ سے انہیں مسترد کر دیا گیا۔ اس کے بعد ہونے والے مظاہروں نے کمپنی کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کرتے ہوئے دیکھا اور 1965اور 1968کے ریس ریلیشن ایکٹس کیلئے راہ ہموار کرنے میں مدد کی۔رائے ہیکیٹ ایک شہری حقوق اور کمیونٹی ہیرو تھا، ایک حقیقی ٹریل بلیزر تھا جس نے ایک ایسے وقت میں مشکلات اور نسل پرستی پر قابو پالیا جب یہ عام تھا۔رائے ہیکیٹ نے ویسٹ انڈین پیرنٹس اینڈ فرینڈز ایسوسی ایشن جیسے بہت سے اسباب کی بنیاد رکھی اور اس کی قیادت کی، رائے ہیکیٹ ہمہ وقت حقوق انسانی کی جدوجہد میں مصروف رہے برسٹل لارڈ میئر، پاؤلا او رورک نے بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہابرسٹل کے شہری حقوق کے لیجنڈ، برسٹل بس بائیکاٹ 1963کے منتظم اور سینٹ پالز کارنیول کے بانی رائے ہیکیٹ کی وفاتکا سن کر بہت دکھ ہوا، میرے خیالات رائے کے ساتھ ہیں اس مشکل وقت میں خاندان اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہیں برسٹل کے سابق میئر جارج فرگوسن بھی ٹوئٹر پر تعزیت کی۔