ثناء خان نے کس بات پر اظہار تشکر کیا؟
ممبئی،اگست۔اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے پر تشکر و خوشی کا اظہار کیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثناء خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار اپنے مداحوں کے ساتھ کیا۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ تمام حجاج کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ بلآخر اب ہم سب خانہ کعبہ کو چھو سکیں گے‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’سعودی حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے پر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ شکر ہے اللہ کا کہ اب جو حجاج اس وقت کعبہ میں موجود ہیں وہ اسے ہاتھ لگا سکیں گے، کسوا کو چھو سکیں گے اور حجرۂ اسود کو چوم سکیں گے۔ الحمداللہ ‘‘۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے دو سال کے بعد خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹا دیا ہے جس سے نمازیوں کو ایک بار پھر اللہ کے گھر کو چھونے کی اجازت مل گئی۔ یہ رکاوٹیں حاجیوں میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے کرونا (کورونا) وبا کے دوران مارچ 2020 میں لگائی گئی تھیں۔