رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹو شوٹ پر ارجن کپور کا ردعمل بھی آگیا
ممبئی،جولائی۔بالی ووڈاداکار رنویر سنگھ کی بولڈ تصاویر پر ارجن کپور کا ردعمل بھی آگیا اور ان کا کہناتھاکہ ہمیں ان کی تعریف کرنی چاہیے اور ان کے کا م پر خوش ہونا چاہیے۔ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بالی ووڈ سٹار اداکار ارجن کپور ان دنوں اپنی نئی فلم "ایک ویلن ریٹرنز "کی تشہیر میں مصروف ہیں اور کئی انٹرویوز دے چکے ہیں۔ انڈیا ٹو ڈے کے انٹرویو میں میزبان نے رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹوشوٹ کی طرز پرکبھی شوٹ کرانے سے متعلق سوال کیا۔جواب میں اداکار نے کہا کہ” مجھ سے یہ پوچھنا کہ میں کیا کروں گا یا نہیں کروں گا، یہ ایک بہت ہی غیر متعلقہ سوال ہے۔ میرے خیال میں ہمیں صرف اداکار کے کئے کی تعریف کرنی چاہیے۔ ہم سب کو رنویرسنگھ کے کام پر خوش ہونا چاہیے اور فخر ہونا چاہیے "۔ ارجن کپور نے مزید کہا کہ اسے اپنے جسم پر فخر ہے اور وہ اس قابل ہے کہ وہ اسے دکھا سکے اور اس کے لئے مکمل نمبر ہے”۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی نئی فلم "ایک ویلن ریٹرنز "میں ارجن کپور اور تارا ستاریا کے ساتھ جان ابراہیم اور دیشا پٹانی نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائیں ہیں۔ ایکشن تھرلر پر بننے والی اس فلم کی ہدایتکاری موہت سوری نے کی ہے اور یہ 2014 کی فلم "ایک ولن "کا سیکوئل ہے جس میں سدھارتھ ملہوترا، رتیش دیش مکھ اور شردھا کپور شامل تھے۔ ارجن کپور کی یہ فلم 29 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔