فرانس میں خشک سالی کی لہر،کئی علاقوں میں پانی کی کمی
پیرس ،جولائی۔شدید گرمی اور بارشوں کی کمی کے نتیجے میں فرانس میں خشک سالی زور پکڑ رہی ہے۔ 88 ڈپارٹمنٹ خشک سالی کے الرٹ سے متاثر ہیں اور پانی کی پابندیوں کے تابع ہیں، 88ڈپارٹمنٹ کے پریفیکچرز (کمشنر ی ) کی طرف سے خشک سالی کے الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ان میں سے،Pays de la LoireاورPoitou-Charentes کا علاقہ خاص طور پر متاثر ہوا ہے اور Isère کے کئی علاقوں کو بھی زیادہ سے زیادہ الرٹ لیول پر رکھا گیا ہے لیکن تقریباً پورا فرانس تشویش کا شکار ہے۔ سب سے تشویشناک فرانس کا روالحکومت پیرس اور گردونواح کے علاقوں میں واٹر سپلائی کے زریعے دیئے جانے والا پانی میں اکثر مقامات پر گٹر کے پانی کو صاف کرکے فراہم کیا جارہا ہے جس کے باعث لوگ پینے کیلئے بازار سے بوتلوں میں بند پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں، اس مہنگائی میں پینے کے پانی کا اضافی خرچہ بھی برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔