پیوٹن پرقاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کا انکشاف
ماسکو ،جولائی ۔ یوکرین کے انٹیلی جنس ڈائریکٹر کائرلو بوڈانوف نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو ماہ قبل قاتلانہ حملے میں بال بال بچے۔ یوکرین کے ایک اخبار نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں وضاحت کی کہ قفقاز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد جہاں آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا اور جنوبی روس کے کچھ حصوں کے لوگ رہتے ہیں نے صدر پیوٹن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ بوڈانوف نے کہا کہ ماسکو کی جانب سے قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کا اعلان نہیں کیا گیا تھا تاکہ نازک وقت میں روسی عوام کے حوصلے متاثر نہ ہوں۔ تاہم ایک روسی اخبار نے قاتلانہ حملے کے فوراً بعد کہا تھا کہ پیوٹن ایک جنازے میں اپنا جوہری بیگ لے کر جا رہے تھے۔ ایک ایسا بیگ جو ریموٹ حملہ کر سکتا ہے جس سے ان پر کسی بھی لمحے قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر ہوتا ہے۔