رکشے پر دو درجن سے زائد افراد کو سوار دیکھ کر پولیس بھی حیران

فتح پور،اتر پردیش،جولائی۔ اتر پردیش کے شہر فتح پور میں پیش آنے والے واقعے نے پولیس اہلکاروں کو بھی حیران کر دیا۔پیٹرولنگ پولیس نے ایک رکشے کو روکا تو اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ رکشے میں 5 یا 7 نہیں بلکہ پورے 27 لوگ سوار تھے۔ٹوئٹر صارف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے رکشے کو روکا اور جب سواریاں باہر نکلنا شروع ہوئیں تو وہ حیران رہ گیا۔عام طور پر رکشے میں 3 سے 6 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے لیکن اس رکشے میں 27 سوار یاں موجود تھیں جو ایک دوسرے کی گود میں بیٹھے ہوئے تھے، ان افراد میں بچے اور بزرگ بھی شامل تھے۔ویڈیو میں پولیس اہلکار کو باقاعدہ سواریوں کو گنتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹوئٹر پر شئیر کی جانے والی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو بھی حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے کہ کیسے ایک رکشے میں اتنے افراد سوار ہو سکتے ہیں۔

 

Related Articles