حیدرآباد میراتھن 2022 کی ٹی شرٹ اور لوگو لانچ
حیدرآباد، جولائی ۔ این ایم ڈی سی اور حیدرآباد رنرز سوسائٹی نے آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک اور حکومت تلنگانہ کے اشتراک سے 27 اور 28 اگست کو منعقد ہونے والی این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن 2022 کے لوگو اور ریس ٹی شرٹس کی نقاب کشائی کی۔ این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن 2022 کا چہرہ اور عالمی باکسنگ چیمپیئن نکہت زرین نے پیر کو تقریب میں شرکت کی۔ این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی سمیت دیب، آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کے سی ایم او نارائن ٹی وی اور ریس ڈائریکٹر پرشانت مورپاریا بھی لانچنگ تقریب کے دوران موجود تھے۔ این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن 2022 اور کرٹن۔ ریزر میں 15,000 رنرز اور صحت اور فٹنیس کے شوقین افراد کی شرکت متوقع ہے۔ تقریب میں 3500 رضاکار، 250 طبی عملہ، سٹی اہلکار اور پولیس فورس تعینات کئے جائیں گے۔ ہندوستان میں میراتھن سیزن کا آغاز کرتے ہوئے سنیچر 27 اگست کو کرٹن ریزر کے طور پر پانچ کلو میٹر کی ’فن دوڑ‘ منعقد کی جائے اور 10 کلومیٹر، ہاف میراتھن (21.095 کلومیٹر) اور فل میراتھن (42.195 کلومیٹر) بروز اتوار 28 اگست کو منعقد کیا جائے. ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایونٹ میں شامل ہونے والی نکہت زرین نے کہاکہ مجھے حیدرآباد کے رنرز کے تعاون سے این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن کے 11ویں ایڈیشن سے منسلک ہونے پر خوشی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ حیدرآباد کے رنرز ایک فعال طرز زندگی کی قیادت کرنے اور ایک پسندیدہ فٹنس سرگرمی چلانے میں سرگرم عمل ہیں۔ این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی سمیت دیب نے کہاکہ ہمیں حیدرآباد میراتھن کے ساتھ شراکت میں خوشی ہے۔ این ایم ڈی سی حکومت ہند کی فٹ انڈیا موومنٹ کا ذیلی ادارہ ہے۔ ہم کھیلوں کے مقابلوں کی حمایت اور اپنے ملک کے لوگوں میں صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ آگے آئے ہیں۔ حیدرآباد میراتھن کی تعمیر اور شہر کو فٹنس کی طرف راغب کرنے کے لیے حیدرآباد رنرز کے ساتھ شراکت کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کے سی ایم او مسٹر نارائن ٹی وی نے کہاکہ’’این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن ہمارے لیے حیدرآباد کے اس شاندار اور متحرک شہر میں لوگوں سے جڑنے کا ایک موقع ہے۔’’