بھارت کی بے باک ماڈل عرفی جاوید اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ موازنہ کیے جانے پر برہم ہوگئیں

ممبئی،جولائی۔ عریاں فوٹوشوٹس اور متنازعہ بیانات سے شہرت پانے والی بھارتی ماڈل عرفی جاوید بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ اپنا موازنہ کیے جانے پر برہم ہو گئی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور سستی شہرت پانے کے لیے عرفی جاوید کی اوچھی حرکات کو دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کہہ رہے تھے کہ وہ مستقبل کی راکھی ساونت ہے جو خبروں میں رہنے کے لیے جان بوجھ کر الٹے سیدھے بیانات دیتی رہتی ہے۔اپنے اس موازنے پر عرفی جاوید نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’صرف اس لیے کہ تم چند انٹرنیشنل برانڈز کو جانتے ہو اور اپنی تصاویر فلٹر لگا کر خوبصورت بنا لیتے ہو، تم سوچتے ہو کہ میری توہین کر سکتے ہو؟ راکھی ایک لیجنڈ ہے۔ تم لوگ اس کی بھی ہتک کرتے ہواور پھر حقوق نسواں کے علمبردار بھی بنتے ہو۔تم سمجھتے ہو کہ راکھی ساونت کے ساتھ میرا موازنہ کرکے تم میری ہتک کر رہے ہو؟ تمہارا یہ رویہ تمہیں ’لوزر‘ ہی بنائے گا۔‘‘اپنی اس پوسٹ میں عرفی جاوید نے انٹرنیٹ صارفین کے کچھ کمنٹس کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ اسے مستقبل کی راکھی ساونت قرار دے رہے ہوتے ہیں۔

 

Related Articles