عراقی نڑاد برطانوی ناظم الزھاوی برطانیہ کے نئے وزیر خزانہ مقرر

لندن،جولائی ۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے منگل کی شام ناظم الزہاوی کو رشی سوناک کی جگہ نیا وزیر خزانہ مقرر کیا۔ رشی نے جانسن کی قیادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔اس سے قبل منگل کے روزبرطانوی وزیر صحت ساجد جاوید اور وزیر خزانہ رشی سوناک نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، جس میں وزیر اعظم کے خلاف ایک مربوط اقدام دکھائی دیتا تھا،کیونکہ دونوں نے جانسن کی معیارات پر عمل کرنے والی حکومت چلانے کی صلاحیت پر تنقید کی تھی۔عراقی نڑاد ناظم الزہاوی وزیر اعظم کے بعد وزیر خزانہ کے طور پر برطانیہ میں سب سے مضبوط حکومتی عہدے پر فائز ہیں اور وہ گذشتہ ستمبر میں کابینہ میں ردوبدل کے بعد وزیر تعلیم کے عہدے پر فائز ہوئیتھے۔ ’برٹش اسکائی نیوز‘ کے مطابق گذشتہ دو سالوں کے دوران کرونا ویکسین کی تقسیم کے انتظام میں انہوں نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ڈاؤننگ سٹریٹ نے زہاوی کی حکومت کے بعد مشیل ڈونلان کو وزیر تعلیم کے طور پر تعینات کرنے کا اعلان کیا۔الزہاوی 1967 میں بغداد میں پیدا ہوئے لیکن وہ جنوبی لندن کے مشرقی سسیکس میں پلے بڑھے۔انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم ومبلڈن کے کنگز کالج میں حاصل کی جب یونیورسٹی کالج لندن میں اپنی یونیورسٹی کی تعلیم جاری رکھی۔ انہوں نے آن لائن مارکیٹ ریسرچ کمپنی YouGov کی شریک بنیاد رکھی۔الزہاوی 2010 کے انتخابات میں برطانوی ہاؤس آف کامنز (پارلیمنٹ) کے رکن بنے۔الزہاوی نے اس وقت وسیع مقبولیت حاصل کی اور انہیں ویکسین کا وزیر بتایا گیا جب برطانیہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن پروگرام شروع کرنے والے دنیا کے تیز ترین ممالک میں سے ایک تھا۔عراق سے تعلق رکھنے والے ایک سابق پناہ گزین کے طور پر زہاوی کی ذاتی کہانی جو بچپن میں برطانیہ آئے اسے دوسرے قدامت پسندوں سے انہیں حریفوں سے الگ کرتی ہے۔الزھاوی کی قائم کردہ ’YouGov‘ پولنگ کمپنی کی طرف سے کرائے گئے رائے عامہ کے سروے میں 69 فیصد برطانویوں کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اخبار دی گارڈین کے مطابق 9 جون کو اسی طرح کے سروے کے مقابلے میں جانسن کے استعفیٰ کے حامیوں میں 11 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔بورس جانسن جو گزشتہ ماہ عدم اعتماد کے ووٹ سے بچ گئے تھے کو اپنی قیادت کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ وزیر صحت ساجد جاوید اور وزیر خزانہ رشی سوناک کے استعفے کے بعد وزیراعظم جانسن کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

 

Related Articles