سعودی وزارتی کونسل کی نو منتخب ڈپٹی سیکرٹری جنرل شہیانہ بنت صالح کون ہیں؟

ریاض،جولائی۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کے روز متعدد شاہی احکامات جاری کیے ہیں جن میں الشیھانہ بنت صالح بن عبداللہ العزاز کو وزراء کونسل کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
الشیھانہ کون ہیں اور انہوں نے اب تک کون کون سی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دی ہیں؟’فنانس منتھلی‘ جریدے نے اْنہیں ایک ڈیل میکر کے طور پر بیان کیا ہے انٹرنیشنل فائنشیل IFLR‘ نے انہیں 2019 کی لیگل پرسنالٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا۔سنہ 2008 میں برطانیہ کی درہام یونیورسٹی سے بیچلر آف لاء کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مختلف شعبوں میں اہم عہدوں پر کام کیا۔
اہم ذمہ داریاں:شہیانہ بنت صالح کو اسے ایک اہم اور قابل سعودی قرار دیا جاتا ہے۔ وہ ایک سال قبل اس وقت منظر عام پر آئیں جب وہ اس میٹنگ میں موجود واحد خاتون تھیں جس کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی حکمت عملی کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔وہ 2018 میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں جنرل کونسلر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے جنرل سیکرٹری جیسے کئی عہدوں پر فائز رہیں اور وہ بیکر اینڈ میک کینزی میں بھی ایک عہدہ پر فائز رہ چکی ہیں۔ شیہانہ ونسن اینڈ ایل کینز میں قانونی مشیر بھی ہیں۔الشیہانہ مشہور فوٹو گرافر صالح العزاز کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔ وہ 1986 میں پیدا ہوئیں اور ریاض میں پلی بڑھیں۔ اب شاہی احکامات کے اعلان کے بعد وہ سعودی وزارتی کونسل [کابینہ] کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کی گئی ہیں۔انتظامی امور میں ان کا گہرا تجربہ ہے۔ سعودی کابینہ میں ایک اور خاتون کی شمولیت مملکت کے وڑن 2030 کے اہداف کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔

 

Related Articles