عامر خان کی تیز بارش میں بیٹے کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل
ممبئی،جونبالی وڈ اسٹار عامر خان کی بیٹے کے ہمراہ بارش میں فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر عامر خان پراڈکشن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں بیٹے آزاد کے ہمراہ تیز بارش میں فٹبال کھیلتے دیکھاگیا۔ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عامر خان بیٹے کے ساتھ کہاں فٹبال کھیل رہے ہیں لیکن ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہیکہ اداکار اپنی بلڈنگ کے کمپاؤنڈ میں ہی تیز بارش کے دوران فٹبال کھیل رہے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھاتھا کہ تیز بارش اور بہت زیادہ تفریح ، عامر خان اور آزاد بارش میں فٹبال سیشن انجوائے کرتے ہوئے۔