سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہ کو دل کا دورہ، دہلی لانے کی تیاری
نئی دہلی، جون ۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس ایم آر شاہ کو جمعرات کو ہماچل پردیش میں دل کا دورہ پڑنے کے بعدہیلی کاپٹر کے ذریعے دہلی لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔جسٹس شاہ کو جس وقت دل کا دورہ پڑا ، وہ ہماچل پردیش میں تھے۔ انہیں بہتر علاج کے لیے دارالحکومت دہلی لایا جا رہا ہے۔جسٹس شاہ کے پرسنل سیکرٹری نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے جج کو ہماچل پردیش میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس شاہ کو بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دہلی لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔جسٹس شاہ نے کہا کہ میری حالت مستحکم ہے۔ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں۔ میں بہت جلد دہلی پہنچ جاؤں گا۔ ہفتہ تک میری صحت بہتر ہو جائے گی۔ جسٹس ایم آر شاہ کے دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع ملنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے ٹویٹ کیا “سپریم کورٹ کے جج ایم آر شاہ کو ہماچل میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ انہیں دہلی لانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے ایشور سے پرارتھنا ہے۔