یوکرین بحران پر تمام خلیجی ممالک کا موقف ایک ہے: سعودی وزیر خارجہ

ریاض،جون۔رْوس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کی خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد ان کا خلیجی ممالک کا دورہ کل بدھ کو اختتام پذیر ہو گیا۔سیرگرئی لاوروف نے کل بدھ کو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر زور دیا یوکرین کے بحران پر خلیجی ممالک کا موقف ایک ہے۔اپنی طرف سے لاوروف نے کہا کہ ہمارے خلیجی اتحادیوں اور دوستوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کے خلاف پابندیوں میں شامل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک ہمارے اور مغرب کے درمیان تنازع کی نوعیت کو سمجھتے ہیں۔
سیاسی حل:قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ نے یوکرین کے بحران پر مملکت کے موقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین بحران پر مملکت کا موقف بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے۔سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کو یقین دلایا کہ مملکت یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے لیے ضروری کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نیکہا کہ سعودی عرب کا موقف بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے۔ سعودی عرب بحران کا ایک ایسا جاندار سیاسی حل چاہتا ہے جس سے امن وسلامتی اور استحکام کو تقویت ملے اور روس اور یوکرین کے درمیان جاری محاذ آرائی کا خاتمہ ہو سکے۔بل ازیں روسی وزیر خارجہ بحرین کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔روسی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے دورے سے قبل خلیجی ریاست بحرین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بحرین کے فرمانروا الشیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کی تھی۔

Related Articles