جاوید اختر کی پہلی طلاق کی وجہ کون تھی؟
ممبئی،جون۔ بالی ووڈ کے عظیم نغمہ نگار جاوید اختر الفاظ کے جادوگر ہیں۔ان کے تحریر کردہ گانے ہر نسل میں مقبولیت کا درجہ حاصل کرتے رہے ہیں۔کیا آپ جاوید اختر کے ازدواجی زندگی کے اس پہلو سے واقف ہیں کہ انہوں نے پہلی شادی اپنی عمر سے 10 سال کم ہنی نامی خاتون سے کی تھی، لیکن جاوید اختر کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔جاوید اختر کی پہلی اہلیہ سے ان کے دو بچے زویا اور فرحان اختر ہیں جبکہ انہوں نے دوسری شادی شبانہ اعظمی سے کی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ 70کی دہائی میں جاوید اختر موسیقی کی تعلیم لینے معروف شاعر کیفی اعظمی کے یہاں جاتے تھے۔ اسی دوران اْن کی ملاقات شبانہ اعظمی سے ہوئی۔ دونوں کی نزدیکیاں بھی بڑھنے لگیں۔ اس کی اطلاع جب اْن کی پہلی بیوی ہنی کو ہوئی تو دھیرے دھیرے جاوید اختر اور اْن کے رشتے میں دراڑ آنے لگی۔اور پھر جاوید اختر نے آخرکار طلاق لینے کا فیصلہ کیا ، انہوں نے یہ بات بچوں کو نہیں بتائی لیکن دونوں نے طویل عرصے تک طلاق بھی نہیں لی تھی، جس کی وجہ سے انہیں دوسری شادی کرنے میں پریشانی ہورہی تھی۔آخرکار 1984میں دونوں نے طلاق کا فیصلہ کرلیا، اگرچہ شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی اس شادی کے لئے تیار نہیں تھے، کیفی اعظمی کو لگتا تھا کہ ان کی بیٹی کی وجہ سے جاوید اور ہنی کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔وہ یہ بھی نہیں چاہتے تھے کہ اْن کی بیٹی شادی شدہ شخص سے شادی کرے، تاہم بعد ازاں انہوں نے اس کی اجازت دے د ی تھی۔