معروف اداکار بو ہاپکنز 80 سال کی عْمر میں چل بسے
لاس اینجلس،مئی۔ امریکن گرافیٹی میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور اداکار بو ہاپکنز 80 سال کی عْمر میں دْنیا سے رخصت ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ویب سائٹ نے اداکار کی موت کی تصدیق کی ہے۔ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ بہت افسوس کے ساتھ ہم اعلان کرتے ہیں کہ اداکار بو ہاپکنز چل بسے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اداکار، دْنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتے تھے اور ہر ایک کے پیغامات پڑھتے تھے۔واضح رہے کہ اداکار بو ہاپکنز نے 1969 کے مشہور مغربی ’دی وائلڈ بینچ‘ میں ’کریزی لی‘ کے طور پر فیچر فلموں میں اپنے کیرئیر کی شروعات کی۔ ’وائٹ لائٹننگ‘ (1973)، ’پوز‘ (1975)، ’دی مین ہْو لوڈ کیٹ ڈانسنگ‘ (1973)، اور ’مڈ نائٹ ایکسپریس‘ (1978) ہاپکنز کے دیگر قابل ذکر پروجیکٹ ہیں۔اداکاری سے پہلے، ہاپکنز امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے تھے، اْنہوں نے 16 سال کی عمر میں امریکی فوج میں شمولیت اختیار کی۔