صہیونی فوج نے قلقلیہ میں مسجد شہید کر دی
قلقیلہ،مئی۔ فلسطین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق الرامادین کے رہائشی حصے میں اسرائیلی فوج نے السمود مسجد شہید کر دی۔ یہ قلقلیہ میں حفاظتی دیوار کے عقب میں واقع تھی۔شہریوں نے مسجد تباہ کرنے والی فوج کی مزاحمت کی جس سے علاقے میں موجود قابض فوج سے تصادم شروع ہوگیا۔ فوج نے ربڑ چڑھی میٹل گولیاں ان لوگوں پر فائر کیں جس سے متعدد شہری زخمی ہوئے۔ لوگوں کے لیے سموک بموں نے سانس لینا مشکل بنادیا۔مسمار کی گئی مسجد میں سینکڑوں نرسری کارکنان نماز کرادا کرتے تھے۔ ان میں سے 350 کے قریب دیوار کے ایک طرف رمادین آبادی سے نماز کے لیے آتے تھے۔ یہ لوگ 100 ایکڑ کے رقبے پر آباد ہیں۔ قابض فوج نے لوگوں کو نوٹس دیا تھا کہ مسجد مسمار کردی جائے گی۔ اس مسجد کو مبینہ طور پر کسی لائسنس کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا۔فلسطینی رکن پارلیمنٹ باسم نے کہا کہ قابض حکام ہوش کے ناخن لیں جو گھروں کو تباہ کر رہے ہیں، وہ مسجد کو تباہ کرنے سے باز رہیں۔ باسم نے مزید کہا کہ قابض فوج کو کسی بھی تعمیر سے پاک زمین درکار ہے۔