2 سالہ بچے نے غلطی سے ماں کے موبائل سے 31 برگرز آرڈر کردیے

ٹیکساس،مئی۔ امریکا میں ایک ماں کو گھر میں اپنا فون کو ان لوک رکھنا اس وقت مہنگا پڑا جب اس کے 2 سالہ بیٹے نے غلطی سے 31 برگرز آرڈر کردیے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں پیر کے روز کیلسی گولڈن نامی خاتون جو ایک اسکول کے لیے میڈیا مارکیٹنگ کا کام کرتی ہیں گھر پر اپنے کمپیوٹر پر اسکول کی سالانہ رپورٹ بنارہی تھیں۔بعد ازاں وہ اپنے فون سے کمپیوٹر میں تصاویر منتقل کر رہی تھیں کہ ان کے 2 سالہ بیٹے بیرٹ نے ان کے فون میں چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔کیلسی گولڈن کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا فون پر گیم کھیلنے کے بجائے کیمرے کے ذریعے اپنی شکل دیکھنے کو پسند کرتا ہے۔تاہم اس بار بیٹے نے کیمرا کھولنے کے بجائے فون کی اسکرین پر ہاتھ مارنا شروع کردیا البتہ اسی دوران فون پر ایک مشہور ریسٹورنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن آیا کہ آپ کے موجودہ آرڈر کی ترسیل میں تھوڑی دیر لگ سکتی ہے۔کیلسی گولڈن کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر میں کافی حیران ہوئی لیکن میں نے اسے درگزر کردیا تاہم کچھ دیر بعد میں باہر بیرٹ کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ ایک فوڈ ڈیلیوی والا گھر آیا اور 31 برگرز دے کر چلا گیا۔خاتون کے مطابق پہلیمیں نے سوچا کہ ڈرائیور غلط گھر میں آرڈر دے گیا ہے لیکن پھر مجھے یہ خیال آیا کہ بیریٹ میرے فون سے کھیل رہا تھا تاہم میں نے واپس جا کر اپنے فون کو دیکھا۔کیلسی گولڈن کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنا موبائل چیک کیا تو یہ دیکھ کر میں حیران ہوگئی کہ میرے فون سے 31 برگرز اسی وقت آرڈر کیے گئے جب بیرٹ اس کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ یہ آرڈر تقریباً 91 ڈالرز کا تھا جو 18 ہزار سے زائد پاکستانی روپے بنتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اتنے سارے برگرز منگوانے کے بعد خاتون نے بیٹے کو ڈانٹا نہیں جبکہ ان میں سے زیادہ تر برگرز پڑوسیوں اور مستحقین میں تقسیم کردیے۔

Related Articles