سدھارتھ نگر میں سڑک حادثہ،آٹھ افراد ہلاک
سدھارتھ نگر، مئی .اترپردیش میں سدھارتھ نگر ضلع کے جوگیا علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹریلر اورر بولیرو کار کی ٹکر میں بولیرو کار میں سوار آٹھ باراتیوں کی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر شدید طورپر زخمی ہوگئے۔وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کا مکمل علاج کرانے کی ہدایت دی ہے۔پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ ضلع کے شہرت گڑھ تھانہ علاقے کے مہلا گاؤں سے بانسی کوتوالی علاقے میں ہفتے کی رات ایک بارات گئی تھی۔بارات سے بولیرو گاڑی میں 11 لوگ بیٹھ کر واپس آرہے تھے کہ بانسی نوگڑھ راستے پر کٹیا گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر میں بولیرو گھس گئی۔اس حادثے میں شہرت گڑھ کے مہلا تھانہ گرام کے رہنے والے سات باراتیوں مونی،رام للت،شیوساگ،لالا،گورکھ پرساد اور پنٹو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑدیا۔تین دیگر زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔