روس کی جوابی کارروائی، رومانیا کے 10 سفارت کار ملک بدر
بخارسٹ،مئی۔بخارسٹ کی جانب سے روسی سفیروں کو نکالے جانے کے جواب میں روس نے جمعہ کو ماسکو اور مغرب کے درمیان سفارتی جنگ کے ایک حصے کے طور پر رومانیا سے 10 سفارت کاروں کو بے دخل کر دیا۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کا ذمہ دار ماسکو کو ٹھہرانے کی رومانیا کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔خبروںکے مطابق وزارت خارجہ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ بلغاریہ کے سفارت خانے کے ایک ملازم کو بھی نکال دیا گیا ہے۔10 روسی سفارت کاروں کی ملک بدری:گذشتہ اپریل کے آخر میں رومانیہ کی وزارت خارجہ نے دس روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رومانیہ کا کہنا تھا کہ روسی سفارت کاروں نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام نہیں کیا۔یہ اقدام یوکرین کے بوچا میں اجتماعی قبروں کی دریافت اور قصبے سے روسی فوجیوں کے انخلاء کے بعد شہریوں کے قتل کی خبروں پر پورے یورپی براعظم کے غم وغصے کا نتیجہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ اقدامات یوکرین میں ماسکو کی فوجی مہم کے تناظر میں یورپی دارالحکومتوں سے 300 سے زیادہ روسی سفارت کاروں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔