ارجن کپور بھی کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے’پسوڑی‘ کے مداح نکلے
ممبئی،مئی۔بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کو بھی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزِک شو’ کوک اسٹوڈیو‘ کے سیزن 14 کا مشہورگانا’پسوڑی‘ پسند آگیا ہے۔ پاکستانی میوزِک شو’ کوک اسٹوڈیو‘ کے سیزن 14 کے گانے’پسوڑی‘ کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ان اس گانے کے مداحوں کی فہرست میں بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ارجن کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کوک اسٹوڈیو کا یہ مشہور گانا’پسوڑی‘ سنتے ہوئے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔یہی نہیں ارجن کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری میں پاکستانی گلوکاروں علی سیٹھی اور شئے گِل کو بھی ٹیگ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی سرحد پار سے بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات کوک اسٹوڈیو کے اس گانے کی تعریف کرچکی ہیں۔