ای ڈی نےبالی وڈ اداکارہ فرنینڈس کے 7 کروڑ کا اثاثہ ضبط کیا

نئی دہلی، اپریل ۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے 7.27 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے ضبط کئے ہیں۔ای ڈی نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اداکارہ جیکولین کے خلاف انسدادمنی لانڈرنگ ایکٹ 2002 کے تحت دھوکہ دہی کے ملزم سکیش چندر شیکھر سے متعلق ایک معاملے میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔ای ڈی نے کہاکہ اس نے عارضی طور پر جیکولین فرنینڈس کے 7.27 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کئے ہیں جن میں 7.17 کروڑ روپے کا فکسڈ ڈپازٹ بھی شامل ہے۔ یہ کارروائی انسدادمنی لانڈرنگ ایکٹ 2002 کے تحت سکیش چندر شیکھر سے متعلق ایک معاملے میں کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ای ڈی نے اداکارہ جیکولین کو سکیش چندر شیکھر معاملے کی جانچ میں طلب کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنا بیان درج کرایا تھا۔ای ڈی نے اس سے پہلے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت سکیش چندر شیکھر کو گرفتار کیا تھا۔ جیل میں رہتے ہوئے وہ مبینہ طور پر وہ وصولی کا کاروبار چلا رہا تھا اور اس کے او پر ایک پروموٹر کی بیوی سے 200 کروڑ روپے کی وصولی کرنے کا الزام ہے۔

 

Related Articles