ٹائیگر شروف ہالی ووڈ فلموں میں سپر ہیرو بننے کے خواہشمند

ممبئی،اپریل .بھارتی نوجوان اداکار ٹائیگر شروف نے ہالی ووڈ فلموں میں سپر ہیرو بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ ٹائیگر شروف اس وقت اپنی فلم ہیرو پنتی 2 کی پروموشن میں مصروف ہیں، یہ فلم ان کی ڈیبیو فلم ہیروپنتی کا ہی سیکوئل ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ٹائیگر کا کہنا تھا کہ مغربی فلموں میں نوجوان سپر ہیرو کو لے کر ایک خلا موجود ہے، وہاں پر میری عمر کا کوئی سپر ہیرو موجود نہیں ہے، شاید یہی وہ چیز ہے جو میں کرسکتا ہوں اور ایسی چیزیں ہم شاید 90ء کے عشرے میں دیتے تھے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ٹائیگر نے کہا کہ اس کے بعد سے ہم نے کسی کو دیکھا ہو جو اس طرح کی صلاحیتوں کے ساتھ ایکشن کرتے ہوئے یا پھر ایسا ایکشن جو میں کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا مقصد آخر کار اس خلا کو پر کرنا ہے اور مغرب میں اپنی قسمت آزمانا ہے۔بھارتی اداکار نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انہیں چند مرتبہ فلموں کی پیشکش ہوئیں، اس کے لیے آڈیشن بھی دیا، لیکن ناکام رہا، تاہم ابھی بھی کوشش کر رہا ہوں۔

Related Articles