مسجد حرام میں خواتین رہ نمائی کے لیے 5 زبانوں میں قطوفھا دانیۃ نامی پروگرام
مکہ مکرمہ،اپریل ۔ عمومی صدارت برائے امور حرمین شریفین کے زیر نگرانی کام کرنے والی خواتین مترجمین اور رہ نما ایجنسی نے مسجد حرام میں آنے والی مسلمان زائرات کے لیے پانچ زبانوں میں رہ نمائی کا پروگرام ’قطوفھا دانیۃ‘ کے عنوان سے شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام رمضان ویلیوز انیشیٹو کا حصہ ہے جس کا مقصد خواتین زائرین کو رہ نمائی اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔خواتین مترجمین کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر دلال فلاتہ نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت ایسی خواتین تیار کرنا ہے جو رمضان المبارک کے آخری عشرے سے فائدہ اٹھانے اور اجر وعبادات میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔انہیں انگریزی، ازبک، اردو، ترکی اور فرانسیسی زبانوں میں ترجمہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے لسانیات وترجمہ دیما باسلیم نے مسجد حرام میں خواتین کے ترقی کے امور کے لیے معاون جنرل صدر ڈاکٹر العنود العابود کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات اور خواتین معتمرات کی بہبود کے لیے لامحدود تعاون پر ان کی تعریف کی۔