‘برطانیہ میں خالصتانی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی
نئی دہلی، اپریل۔برطانیہ نے آج ہندوستان کو یقین دلایا کہ وہ خالصتان اور ہندوستان سے فرار ہونے والے اقتصادی مجرموں کے مسئلہ پر ہندوستان کی تشویش کے تئیں بہت حساس ہے اور اپنے ملک میں کسی بھی ہندوستان مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گ خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے آج یہاں حیدرآباد ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دورہ ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوطرفہ سربراہی ملاقات کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ بورس جانسن کے ہندوستان دورے کے بارے میں کہا ہے یوکے سربراہی اجلاس میں خالصتان کا معاملہ اٹھایا گیا جس پر وزیر اعظم مسٹر جانسن نے کہا کہ برطانیہ ہندوستان کے تحفظات کے حوالے سے بہت حساس ہے اور برطانیہ میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گا۔اقتصادی مجرموں کے بارے میں مسٹر شرنگلا نے کہا کہ ہم یہ معاملہ طویل عرصے سے برطانیہ کے سامنے اٹھا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ہندوستان کی عدالتوں میں مطلوب اقتصادی جرائم کے مفرور ملزموں کو واپس لانا ہے تاکہ وہ قانون کا سامنا کر سکیں۔ یہ مسئلہ دو طرفہ سربراہی اجلاس میں بھی اٹھایا گیا۔ اس پر مسٹر جانسن نے کہا کہ یہ مسئلہ ان کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ اس حوالے سے ہندوستانی خدشات کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور اس بارے میں کچھ کرنے کی کوشش کریں گے۔