رنبیر اور عالیہ کی شادی کے بعد ممبئی میں شاندار پارٹی

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کی معروف نوبیاہتاجوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کے بعد ممبئی میں ایک شاندار پارٹی منعقد کی۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، رنبیر اور عالیہ نے شادی کے بعد ہفتے کو ایک پارٹی کا انعقاد کیا جس میں نوبیاہتا جوڑی کے قریبی عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔پارٹی میں شرکت کرنے والے قریبی عزیزواقارب میں سونی رازدان، شاہین بھٹ، نیتو کپور، ردھیما کپور ساہنی، بھرت ساہنی، اور کرشمہ کپور، آدر جین، اور ارمان جین شامل تھے۔جبکہ اس پارٹی میں شریک ہونے والی بالی ووڈ کی نامور شخصیات میں شاہ رخ خان، شویتا بچن، گوری خان، ارجن کپور، ملائکہ اروڑہ، آیان مکھرجی، اور کرن جوہر شامل تھے۔پارٹی میں زیادہ تر شرکاء سیاہ لباس میں ملبوس تھے۔یہاں ایک نظر ان تصاویر پر ڈال لیتے ہیں جوکہ اس پارٹی میں شرکت کرنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ردھیما کپور نے اپنی انسٹااسٹوری پر رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے کرن جوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔امریتا اروڑا نے اپنی انسٹااسٹوری پر کرشمہ کپور اور ملائکہ اروڑہ کی تصویر شیئر کی۔جبکہ دلہن عالیہ بھٹ کی بیسٹ فرینڈ اکانشا رنجن نے عالیہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔اس کے علاوہ اداکارہ کرشمہ کپور نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر نوبیاہتا جوڑی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔

Related Articles