امریکہ میں کوروناسے متاثرہ بچوں کی تعدادڈیڑھ کروڑ ہوگئی

واشنگٹن ،اپریل۔ امریکا میں کورونا وائرس کی ابتدا کے بعد سے ایک کروڑ 28 لاکھ سے زائد بچے وبا کاشکار ہوئے۔ امریکن اکیڈمی آف پیڈیا ٹرکس اینڈ چلڈرن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں گزشتہ ماہ کیدوران ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد کیس درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ستمبر کے آخری ہفتے میں تقریباً 78 لاکھ بچوں میں کورونا وائرس کی شناخت ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں 19 فیصد بچے ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ میں بھی عالمی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی اور 24گھنٹوں میں 11ہزار 634 نئے کیس سامنے آگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کورونا کے 2ہزار 179 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سرحدی علاقوں میں عالمی وبا کے 51 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق نیوزی لینڈ کے اسپتالوں میں 639 مریض زیر علاج ہیں ،جب کہ 29 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔ادھر چین کے شہر شنگھائی میں بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف مراحل میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

 

Related Articles