ول اسمتھ سے تھپڑ کھانے والے کامیڈین واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ

لاس اینجلس،اپریل۔نامور امریکی کامیڈین ول اسمتھ کے ہاتھوں لائیو شو کے دوران تھپڑ کھانے والے کامیڈین کرس راک واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ کرس راک امریکی شہر بوسٹن میں واقعے کے بعد اپنا پہلا شو کرنے کے لیے پہنچے تو ان کا زبردست انداز میں خیرمقدم کیا گیا۔انہوں نے سامعین سے سوال کیا کہ آپ کا ویک اینڈ کیسا تھا؟ جبکہ ساتھ میں یہ بھی کہہ دیا کہ وہ واقعے سے متعلق یہاں بات نہیں کریں گے کیونکہ وہ ابھی بھی اس معاملے سے گزر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس راک اس معاملے پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔انہوں نے سامعین سے کہا کہ میں اپنے اس شو کے دوران اس پر بات کروں گا، یہ سنجیدہ ہوگا، لیکن یہ بہت دلچسپ ہوگا، لیکن اس وقت تو میں آپ کو صرف لطیفے سناؤں گا۔ساتھ میں کرس راک نے اس لائیو شو کے دوران یہ بھی بتایا کہ میں نے صرف آپ لوگوں کے علاوہ کسی سے اس حوالے سے بات نہیں کی۔خیال رہے کہ اکیڈمی ایوارڈز العمروف آسکرز 2022ء لائیو شو کے دوران ول اسمتھ نے اہلیہ سے متعلق مذاق کرنے پر کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مار دیا تھا۔

Related Articles