عثمان خواجہ کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
سڈنی،مارچ۔پاکستانی نڑاد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر عثمان خواجہ کے ہاں جلد دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔عثمان خواجہ کی اہلیہ ریچل نے اسلام قبول کیا جس کے بعد دونوں 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔جولائی 2020 میں جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے عائشہ رکھا تھا۔کرکٹر کی اہلیہ نے 30 نومبر 2021 کو اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں آئندہ برس اپریل میں ننھے مہمان کا اضافہ ہوگا، حالیہ پوسٹ میں کرکٹر کی اہلیہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ان دنوں عثمان خواجہ تاریخی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہیں تو ان کی اہلیہ مختلف پیغامات کے ذریعے ان سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔ پاکستان کیخلاف سیریز میں عثمان خواجہ شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔